ہم آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، مفتاح اسماعیل

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف بھی جانتا ہے کہ پاکستان کو پیسے دینا انتہائی ضروری ہے۔

ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے شہباز شریف حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے تو اب حکومت کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ فل کورٹ بنتا تو میرا خیال ہے کوئی جج 90 دن کی حد سے باہر نہیں جاتا۔ سیاسی رہنماؤں کو تماشہ بند کرکے اب آپس میں بیٹھنا چاہیے۔

سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ہم پر اعتماد نہیں تھا، اس لیے انہوں نے فوری قسط جاری نہیں کی۔ آئی ایم ایف بھی جانتا ہے کہ پاکستان کو پیسے دینا انتہائی ضروری ہے۔ آئی ایم ایف ڈالر نہیں دے گا تو انہیں بھی پتا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ جون میں آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوگا تو فوری طور پر دوسرے پروگرام کی طرف جانا ہوگا۔ سعودی عرب کی یقین دہانی کے باوجود ہمیں 3 سے 4 ارب ڈالر مزید چاہئیں۔ 3،4 ارب ڈالر ملنے کے بعد ہم آئی ایم ایف سے مزید بات کرسکیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق  ایک سوال پر کہا کہ حکومت نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو سمجھانا ضروری ہے۔ پیٹرول پر سبسڈی آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میرے خیال سے ہم آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ سیاسی عدم استحکام ہے، اسی لیے دوست ممالک اسے بھی دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کون سا ملک پاکستان کو قرض دے رہا ہے، اب یہ تو اللہ جانتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کے ساتھ 2 روزہ دورہ منامہ

سونا مزید مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا