بغاوت کے قانون کو غیر آئینی قرار دیے جانے کا تفصیلی فیصلہ جاری

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے  بغاوت کے قانون 124 اے کو غیر آئینی قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

درخواست گزار ابوذر سلمان نیازی کی درخواست پر بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دیے جانے کا 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس شاہد کریم نے تحریر کیاہے۔

عدالت نے بغاوت کے قانون کو غیر آٸینی اور کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغاوت کا قانون 124 اے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا ہےکہ 124اے بنیادی حقوق  کے بھی خلاف ہے اس لیے غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے۔ 124 اے کی موجودگی آزاد میڈیا کے لیے خطرہ ہے۔

’اگر اس قانون کو بحال رکھا جاتا ہے میڈیا اور ذرائع ابلاغ بھی اسکی زد پہ آ سکتے ہیں۔ میڈیا کا کام عوام کو مطلع کرنا ہے اس قانون کی موجودگی میں میڈیا یہ کام نہیں کر سکتا۔‘

تحریری فیصلہ میں بغاوت کے قانون کو نوآبادیاتی دور کی نشانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 124 اے کا قانون سیاسی تحریر و تقریر کو بھی محدود کر دیتا ہے جو  ایک آزاد جمہوریت کے اصولوں کے بھی منافی ہے۔

’بے بنیاد اور جھوٹی اطلاعات روکنے کے لیے اب  وقت آ گیا ہے کہ ہتک عزت قانون کو مضبوط کیا جائے۔‘

علامہ اقبال کے مندرجہ ذیل شعر کو بھی عدالتی فیصلہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جہانِ تازہ کی افکارِ تازہ  سے ہے نمود

کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘