افغان کرکٹر راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیو وائرل

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، راشد خان کی شادی 3 اکتوبر کو افغان دارالحکومت کابل میں پشتون روایات کے مطابق ہوئی۔ راشد خان کی شادی کی تقریب میں افغان کرکٹر محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر راشد خان کی شادی کے وینیو (ویڈنگ ہال) کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں  جس میں شادی ہال کے باہر اور اندر کے خوبصورت وینیو کو دیکھا جاسکتا ہے۔۔

افغان ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی نے راشد خان کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 اس ایک تقریب میں راشد خان کے تین بھائیوں کی بھی شادی ہوئی اور چاروں بھائیوں نے یکساں لباس پہنے۔ راشد خان کے ساتھ دلہا بننے والے ان کے بھائیوں میں عامر خلیل، زکی اللہ اور رضا خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ راشد خان ٹی20 فارمیٹ میں تیز ترین 50 اور 100 وکٹیں لینے والر بالر ہیں جبکہ آئی سی سی رینکنگ مین نمبر ایک بالر بھی رہ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے