ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے، ایک ٹولہ پھر آگ لگانے پر اتر آیا، مصدق ملک

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملین ڈالرز لگا کر امریکا میں پاکستان کے خلاف قرار داد لائی، اور آج جب سرمایہ کار اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے آرہے ہیں تو یہاں آگ لگائی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو لوگ 2014 میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دھرنا دے رہے تھے وہی آج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل پھر سامنے آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 17 اکتوبر تک اسلام آباد کی صورتحال حساس، پی ٹی آئی احتجاج سے باز رہے، وزیر داخلہ کی وارننگ

انہوں نے کہاکہ جب بھی ملک میں کوئی سرمایہ کاری کرنے آتا ہے تو یہ سامنے آجاتے ہیں، ان کے وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف سازش کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جب ہماری لیڈر شپ جیل میں تھی تو ہم نے ملک کی خاطر ہاتھ ملانے کا کہا مگر انہوں نے وہی کنٹینر والی زبان استعمال کی۔

مصدق ملک نے کہاکہ آج اسلام آباد میں کنٹینر لگے ہوئے ہیں جس سے سب کو تکلیف ہورہی ہے، یہاں بس آگ لگا دو، جلا دو، گرا دو کی بات کی جارہی ہے، کسی کی تمیز نہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی ترقی ہے، آج مہنگائی کی شرح کم اور ترقی بڑھ رہی ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہاکہ حکومت کا فوکس کسان پر ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عام آدمی کو ریلیف ملے، ملکی معیشت ترقی کرے گی تو عام آدمی کو نوکری ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں لاہور شہر بھی کنٹینرز کے نرغے میں، ’راستوں کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہے‘

انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، اور اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ہمارے ذہن کے اندر صرف ایک ہی چیز ہے کہ ملک کے غریب لوگوں کے لیے کام کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا، احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف

سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی اور قومی مفاد کے منافی ہے، شرجیل انعام میمن کا شدید ردعمل

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم