طیبہ گل ہراسگی کیس : سابق سربراہ نیب کے حق میں امتناعی توسیع

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ گل ہراسگی کیس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سےسابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش معطل کرنے کے حکمِ امتناع میں 28 اپریل تک توسیع  کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے طیبہ گل ہراسگی کیس میں سابق قائم مقام چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی طلبی اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو  لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش کے خلاف درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔

وفاق کی جانب سے  ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے جہانزیب بھروانہ اور محمد رافع ایڈووکیٹ عدالت  میں موجود تھے۔

تاہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے وکیل حافظ ایس اے رحمان ایڈووکیٹ کی جانب سے التوا کی درخواست  کی گئی۔ ان کے معاون وکیل نے استدعا کی کہ سینیئر کونسل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ اس لیے آج کی سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے التوا کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘