عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے ساتھ دیگر کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جو احتجاج میں شرکت کے لیے وہاں پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں، کئی روز تک رکنے کے لیے خصوصی انتظامات

ڈی چوک میں اس وقت پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے ہیں، اور پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے، جبکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں سے قافلے ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہیں، جن میں سب سے بڑا قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف گامزن ہے۔

وی نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور کے قافلے میں شریک افراد نے کئی روز تک رکنے کے انتظامات کررکھے ہیں، اور ضرورت زندگی کی اشیا ساتھ لے کر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج: کارکنان ڈی چوک پہنچنا شروع، پولیس کے ساتھ جھڑپیں، شیلنگ، اسلام آباد مکمل سیل

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر صورت احتجاج کریں، جبکہ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے وارننگ دی ہے کہ اسلام آباد نہ آئیں ورنہ سختی سے نمٹا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp