وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری سمسودین نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے قاہرہ میں حالیہ G-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانٹو سے اپنی خوشگوار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان قریبی مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتے ہیں، اور دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

ملاقات میں باہمی اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی، اور وزیراعظم نے دفاع، دفاعی پیداوار اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں انڈونیشیا کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا کے تانیمبر جزائر میں 6.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ مسترد

دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے، مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات اور دفاعی تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

انڈونیشیا کے وزیر دفاع سیافری سمسودین نے صدر پرابوو سوبیانٹو کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، خصوصاً دفاعی پیداوار میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ روابط کی ایک اہم کڑی ہے، جو خطے میں امن، ترقی اور باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!