وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر مختلف علاقوں کا فضائی دورہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے مختلف علاقوں کا فضائی معائنہ کیا، اور سیکیورٹی انتظامات و مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج: کارکنان ڈی چوک پہنچنا شروع، پولیس کے ساتھ جھڑپیں، شیلنگ، اسلام آباد مکمل سیل
وزیر داخلہ نے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا ہے اور شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
محسن نقوی نے کہاکہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں، کئی روز تک رکنے کے لیے خصوصی انتظامات
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، اور ملک بھر سے قافلے دارالحکومت کی طرف رواں دواں ہیں، جن میں سب سے بڑا قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ہے۔