علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں عمر ایوب نے کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے  غیرقانونی طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچ گئے، گرفتاری سے متعلق متضاد اطلاعات

اپوزیشن لیڈر کے مطابق رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخوا ہاؤس کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین خان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین خان ’ریاست‘ کا حصہ ہیں، جیسا کہ آئین میں بیان کیا گیا ہے۔ رینجرز، پولیس اور مسلح افواج ’ریاست‘ کے ادارے ہیں، کیا پاکستان میں مارشل لا لگا ہوا ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس فارم 47 حکومت کے لیے موت کی گھنٹی ہوگی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی رہنماؤں کے قافلے کے ہمراہ کچھ دیر قبل اسلام آباد پہنچنے تھے اور کے پی ہاؤس چلے گئے تھے جہاں سے گرفتاری عمل میں لائی گئی، تاہم سرکاری ذرائع گرفتاری کی تردید کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں افغانوں کی فوج بنا کر اسلام آباد پر لشکرکشی کی جارہی ہے، خواجہ آصف

اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 12 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا اللہ تارڑ

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری