تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، یہ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے جو بات کہتی رہی ہیں کہ تحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت ہے اور یہ بات آج دُنیا کے سامنے آ گئی ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، نہ تھی اور نہ ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، فوج کی تعیناتی کے باوجود احتجاجی مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں جن کو انہوں نے پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کے لیے استعمال کیا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے۔

تحریک انصاف کے پتھراؤ سے زخمی پولیس اہلکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے لکھا کہ کیا ایسی حرکت کوئی سیاسی جماعت کرسکتی ہے؟

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد اور پنجاب میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ

نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پنجاب میں بھی فوج طلب کی گئی ہے، قواعد کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی پر حکومت پنجاب مدد کرے گی۔

اس سے قبل اسلام آباد میں گزشتہ رات ہی فوج کے دستے تعینات کردیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp