عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بات کرنے پر تھانہ رمنا اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 6 اپریل کو درج کیے گئے مقدمہ کے مطابق عمران خان کا نجی چینل پر انٹرویو نشر ہوا جس میں حساس ادارے کے آفیسر کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں کے مختلف افسران کے نام لے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ملزم عمران خان اپنے مذموم ارادوں کے لیے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتا ہے۔

مزید یہ کہ ملزم عمران خان کا یہ عمل ملک و ریاست کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔ ملزم نے اپنی تقاریر سے فوج، مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا۔ ایف آئی آر مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp