ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔ انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوک انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں  انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس شامل نہیں ہوں گے، انجری بڑھ جانے کے باعث ان کو پاکستان کیخلاف میچ سے باہر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ پاکستان کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہ کرے، ناصر حسین نے خبردار کردیا

پہلے ٹیسٹ میں بین اسٹوک کی جگہ کپتانی کی ذمہ دارایاں اولی پوپ سنبھالیں گے، پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں برائیڈن کارس اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں جیک لیچ اور زیک کرولی کا نام بھی شامل ہے۔ تاہم، دونوں کھلاڑیوں کی بہت دیر کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ملتان ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی پلئینگ الیون میں کپتان اولی پوپ، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسو، برائیڈن کارس جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے پی سی بی نے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے تاحال پلئینگ الیون کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ کھیلنے والی بیٹنگ لائن کو ایک موقع اور دیتے ہوئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم