فضل الرحمان سے حکمران اتحاد کے وفد کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حکمراں اتحاد کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعد رفیق، پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان، نیئر بخاری، نوید قمر اور دیگر پر مشتمل وفد نے فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی سے سربراہ سے ملنے والے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وفد نے آئینی ترامیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

فضل الرحمان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے گئے تھے، اسحاق ڈار

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو غزہ کے حوالے سے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے آئے تھے۔

انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے اور کل شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp