چین کی وزارت خارجہ نے کراچی میں چینی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں کراچی دھماکا کے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیراعظم کی چینی سفیر کو یقین دہانی
ترجمان نے چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کو اپنے شہریوں پر ہونے والے حملے پر گہری تشویش ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرنے سمیت حملے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ پاک چین اعتماد، تعاون اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی دہشتگرد قوتوں کی کوششیں ناکام ہوں گی، چینی کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
ترجمان نے کہاکہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ چین پاکستانی حکام سے درخواست کرتا ہے کہ زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: جناح ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 3 غیرملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک، 17 زخمی
واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔