ریگل آٹوموبائلز کو پاکستان میں Seres 3 الیکٹرک کاریں تیار کرنے کی اجازت مل گئی

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریگل آٹوموبائلز لیمٹیڈ کو پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے اسمبلنگ سرٹیفکیٹ دے دیا گیا۔

مذکورہ سرٹیفیکیٹ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (EDB) کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ریگل آٹوموبائل کی اندرون ملک اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کی توثیق کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک کار GiGi منی کی قیمت میں بڑی کمی
کمپنی کو پاکستان میں اس کی Seres 3 الیکٹرک کراس اوور ایس یو ویز کے لیے اسمبلنگ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

یہ اجازت 2 اکتوبر 2024 سے نافذالعمل ہوئی ہے جس سے کمپنی کے لیے پاکستان میں Seres 3 EV کے 2 ویرینٹس تیار کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

Seres 3، ایک 5 سیٹوں والی الیکٹرک کراس اوور SUV، اب 2 اقسام میں دستیاب ہوگی۔ ایک 49 kWh بیٹری کے ساتھ اور دوسری 54 kWh بیٹری کے ساتھ ہوگی۔ اس پیشرفت سے قبل نومبر 2023 میں پاکستان میں مکمل طور پر تعمیر شدہ یونٹ (CBU) کے طور پر گاڑی متعارف ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر صرف 49 kWh ویرینٹ دستیاب تھا جس کی لانچ قیمت 91 لاکھ روپے تھی تاہم اس کے ایک ماہ بعد کمپنی نے قیمت کم کر کے 83 لاکھ 90 ہزار روپے کر دی تھی۔

مزید پڑھیے: منی الیکٹرک کار اب پاکستان میں قسطوں پر دستیاب

قابل ذکر بات یہ ہے کہ Seres 3 EV اس وقت پاکستان میں الیکٹرک کراس اوور SUV سیگمنٹ میں سب سے زیادہ سستا آپشن ہے۔

Seres 3 EV  کی تفصیلات

بیٹری: 49 kWh اور 54 kWh لتیم آئن بیٹریاں

موٹر: 300 این ایم ٹارک کے ساتھ 160 ایچ پی

ڈرائیونگ رینج: ایک ہی چارج پر 405 کلومیٹر تک (54 کلو واٹ فی گھنٹہ کے لیے)

چارج کرنے کا وقت: تیز چارجنگ کے قابل، تقریباً 30 منٹ میں 80 فیصد

ٹاپ رفتار: 160 کلومیٹر فی گھنٹہ

بیٹھنے کی گنجائش: 5 نشستیں

انفوٹینمنٹ سسٹم: اسمارٹ فون انٹیگریشن کے ساتھ 10.25 انچ ٹچ اسکرین

حفاظتی خصوصیات: انکولی کروز کنٹرول، لین ڈیپارچر وارننگ، خودکار ایمرجنسی بریکنگ اور متعدد ایئر بیگز

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp