عمران خان وزیراعلیٰ کے پی کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پڑنے کی کوشش کرسکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا لیکن عمران خان ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کسی ٹائم میں ان کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پڑ جاؤں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں ڈی چوک تک پہنچنے والے لوگوں کی تعداد بہت تھوڑی تھی، اور جب علی امین گنڈاپور بھاگ گئے تو کارکنوں کے حوصلہ مزید پست ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں یہ سازشی تھیوری ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کسی کے ساتھ ڈیل کی، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے کا تاثر زائل ہوگیا ہے، علی امین گنڈاپور کے بھاگنے پر اب پی ٹی آئی کارکنان ان پر لعن طعن کررہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ڈی چوک پہنچنے والے لوگ اسلام آباد کے رہائشی تھے، علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کی حدود میں داخل ہوئے اور پھر ہری پور چلے گئے اور رات عمر ایوب کے گھر پر گزاری۔

خواجہ آصف نے کہاکہ میں نے پہلے دن سے کہا تھا کہ یہ کوئی دو نمبر کام کررہا ہے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کا ایک لیڈر بھی اس احتجاج میں شریک نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ فلسطین کے معاملے پر بلائی گئی کانفرنس کا بھی پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا، کیونکہ یہ ان لوگوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے جن کے ساتھ ان کے رابطے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم