لاہور میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ایوان عدل میں شیلنگ کرنے والے 2 پولیس اہلکار معطل

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کے دوران ایوان عدل میں شیلنگ کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ دونوں اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے ساتھ ایوان عدل میں شیلنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: 47 کنٹینرز نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو کیسے ناکام بنایا؟

انہوں نے کہا کہ دونوں اہلکاروں کو پولیس لائینز رپورٹ کرنے کے ساتھ شوکاز کا جواب دینے کا وقت دے دیا گیا ہے، دونوں اہلکاروں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان عدل کے اندر شیل پھینکے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دونوں اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے، اہلکاروں کے خلاف میرٹ پر انکوائری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کی کال دی تھی۔ پہلے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کا پروگرام بنایا گیا جس کو بعد میں احتجاج میں تبدیل کر دیا گیا تھا، پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں احتجاج کی کال کے بعد پنجاب حکومت اور قانون نفاذ کرنے والے اداروں نے لاہور کی مختلف شاہراہیں کنٹینرز لگا کر بلاک کر دی تھیں اور پنجاب پولیس کی کچھ نفری بھی وہاں کھڑی ہوگئی تھی، اس دوران شہر کے بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟