سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کی وِکٹورین پریمیئر کرکٹ میں کھیلنے والے سابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور ڈومیسٹک کرکٹر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ (گیند سے چھیڑ چھاڑ) کے الزام میں 5 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عرفان جونیئر، جو مقامی کلب کی جانب سے کھیل رہے تھے، پر میچ آفیشلز نے گیند کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے بعد ڈسپلنری پینل نے ان پر 5 میچز کی معطلی کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیے ڈیوڈ وارنر پر عائد پابندی ختم، 6 سال بعد کپتانی مل گئی

عرفان جونیئر پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور پی ایس ایل میں مختلف فرنچائزز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ چند برس قبل وہ آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے، جہاں انہوں نے پہلے لوکل کلب کرکٹ میں حصہ لیا اور بعد ازاں ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلنے کے اہل قرار پائے۔

کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ کھیل کی شفافیت اور قوانین کی پاسداری کے لیے ایسی خلاف ورزیوں پر صفر برداشت  کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار