موسم سرما کا آغاز: بابو سر ٹاپ پر شدید برفباری، درجہ حرارت منفی پہنچ گیا

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر موسم سرما کا آغاز ہوگیا، گزشتہ روز شدید برفباری ہوئی جس کے بعد درجہ حرارت منفی 2سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ تاہم، انتظامیہ نے بابو سر ٹاپ روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

شدید برفباری کے بعد وادی میں موسم سرد ہوگیا، سیاحتی مقام ناران کے اطراف کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی۔ برفباری سے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی میں اضافہ اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ وہاں موجود سیاحوں نے خوب ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔

بالاکوٹ اور وادی کاغان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ موسم میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں: بابو سر ٹاپ پر سیاح کے ساتھ مبینہ لوٹ مار: معاملہ کیا ہے؟

انتظامیہ کی جانب سے بابو سر ٹاپ روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ تمام مسافروں اور سیاحوں کو گلگت بلتستان آنے جانے کے لیے شاہراہ قراقرم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بابو سر ٹاپ کا راستہ بند ہونے کی وجہ کیا ہے؟

بابو سر ٹاپ کا راستہ سال میں چند ماہ کے لیے کھلتا ہے، گلگت بلتستان پہنچنے کے لیے یہ راستہ شاہراہ قراقرم اور کوہستان کی نسبت کم مسافت والا راستہ ہے، جس کو استعمال کرنے سے کم از کم 4گھنٹے کا فرق پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابوسر ٹاپ: سیاحوں کی وین کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، 9 زخمی

اس کے علاوہ سیاح ناران، کاغان کے علاوہ جل کھڈ، بابو سر ٹاپ اور دیگر مقامات کی سیر کرتے ہوئے بھی گلگت بلتستان داخل ہوتے ہیں۔

اکتوبر میں اور اس کے بعد بابو سر ٹاپ اور ناران کاغان کے راستوں کے کھلے رہنے اور بند ہونے کا تمام تر انحصار موسمی حالات پر ہوتا ہے۔ اگر برفباری ایک فٹ سے کم پڑتی ہے تو پھر راستوں کو دوبارہ کھولنا ممکن ہوسکتا ہے۔

واضح رہے زیادہ برفباری کے بعد راستے کھولنے سے حادثات اور راستے بند ہونے کا خطرہ رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سیاحوں کو شاہراہ قراقرم والا راستہ اپنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی