اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج سے کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  احتجاج کے دوران سرکاری ونجی املاک کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

آئی جی آفس نے نقصانات کی رپورٹ چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوا دی ہے جس کے مطابق  پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نقصانات ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ساڑھے 14 کروڑ روپے مالیت کے 441 سیف سٹی کیمروں کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی احتجاج: گرفتار افغان بلوائیوں کے ہوشربا بیانات منظرعام پر آگئے

 علاوہ ازیں پولیس کی 10 گاڑیوں،31 موٹرسائیکلوں،51 گیس ماسکس کو نقصان پہنچا  اور احتجاجی مظاہرین نے 3 نجی گاڑیوں اور ایک کرین کو بھی نقصان پہنچایا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 31 زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ہمراہ آئے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک تک پہنچنے کی کوشش کی گئی۔

تاہم پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا جبکہ پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر شیلنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیےاسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسند عناصر کی اہم ویڈیو منظر عام پر

جواب میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ کیا، چائنا چوک پر جمع ہوئے کارکنوں پر بھی شیلنگ کی گئی تاہم کارکنان نے آنسو گیس کا اثر زائل کرنے کیلئے اطراف کے درخت جلادیے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا  تھا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، علی امین گنڈا پور لیڈ یہ کر رہے تھے، یہ باقاعدہ تربیت یافتہ مسلح جتھے تھے جن کا مقصد ڈی چوک پر پہنچ کر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس تک دھرنا دینا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘