پی ٹی آئی احتجاج: گرفتار افغان بلوائیوں کے ہوشربا بیانات منظرعام پر آگئے

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والے  گرفتار افغان بلوائیوں کے ہوشربا بیانات منظرعام پر آگئے ہیں۔

اسلام آباد میں پرامن احتجاج کا لبادہ اوڑھے پی ٹی آئی کے شرپسند افغان بلوائیوں نے انتشار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی تمام حدیں پار کردی تھیں، تاہم انتشار اور فساد پھیلانے والے متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی قیادت کی ایما پر انتشار اور بدامنی پھیلانے والے ان گرفتار افغان باشندوں نے ہوشربا انکشافات کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد احتجاج: پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان گرفتار کیے گئے؟

گرفتار افغان شرپسند خیال گل نے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ اس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ خیال گل کا کہنا تھا، ’پی ٹی آئی نے مجھے ایک دن کا 2 ہزار روپے دینے کا لالچ دے کر دھرنے پر بلایا اور توڑ پھوڑ کرنے کا کہا، پی ٹی آئی قیادت خود بھاگ گئی اور ہمیں یہاں پولیس نے پکڑ لیا ہے۔‘

خیال گل نے مزید کہا، ’پی ٹی آئی قیادت کے بہکاوے میں آنے پر میں شرمندہ ہوں، ان کا ساتھ دینا کسی کام نہ آیا، نہ انہوں نے مجھے پیسے دیے اور نہ ہی وہ مجھے دوبارہ  نظر آئے ہیں۔‘

’ہمیں پیسوں کا لالچ دیا گیا‘

ایک اور افغان شرپسند نے بتایا، ’میرا نام مولا داد ہے اور ہم 3 دوست پشاور سے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کے لیے آئے تھے، پی ٹی آئی نے ہمیں پیسوں کا لالچ دیا اور اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی ہدایات دی۔‘

مولا داد نے مزید بتایا، ’انہوں نے ابھی تک ہمیں پیسے نہیں دیے، ہم حوالات میں ان کی وجہ سے بند ہیں، ہماری اپنے افغانی بھائیوں سے گزارش ہے کہ  کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہ کریں اور نہ کسی کی گاڑی کو آگ لگائیں۔‘

’پی ٹی آئی چاہتی ہے ہم دھرنوں میں شامل ہوں‘

افغان شرپسند عبدالرحمن نے بتایا، ’میں پشاور میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کے لیے حلال روزی کماتا ہوں، مگر پی ٹی آئی جیسی شرپسند جماعت چاہتی ہے کہ ہم ان کے دھرنوں میں شامل ہوں، پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ ہم اسلام آباد جا کر وہاں دنگا فساد کریں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایں، میری اپنے افغان بھائیوں سے گزارش ہے کہ ان کی باتوں میں نہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسند عناصر کی اہم ویڈیو منظر عام پر

واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 878 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا تھا جن میں 120 افغان باشندے، خیبر پختونخوا پولیس کے 7 اہلکار اور کچھ  ریٹائرڈ پولیس اہلکار شامل تھے۔ اس شرپسندی میں ملوث  تمام عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ نام نہاد احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کی سازش کے تمام تانے بانے جوڑے جا رہے ہیں اور سخت قانونی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں