اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی شکل عالمی سطح پر امن کے لیے خطرہ ہے، سلامتی کونسل کے ممبران مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
ممبران سلامتی کونسل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 6اکتوبر کو ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں ایک پاکستانی اور 2چینی شہریوں کی ہلاکت سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، بلوچ لبریشن آرمی کے مطابق دہشت گردی کی کاروائی مجید بریگیڈ کی جانب سے کی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی: جناح ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 3 غیرملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک، 17 زخمی
سلامتی کونسل کے ممبران متاثرہ خاندانوں سمیت پاکستانی اور چینی حکومت سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے ممبران واقعہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر سگنل کے قریب بم دھماکے میں 3غیرملکی شہریوں سمیت 4افراد ہلاک اور 17افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق، دھماکے میں ہلاک ہونے والے تینوں غیرملکی شہریوں کا تعلق چین سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، خاتون سمیت 9 مشکوک افراد گرفتار
دھماکے میں غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں پولیس، رینجرز اہلکار اور دیگر افراد شامل ہیں۔ دھماکے سے مجموعی طور پر 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ گاڑیوں میں ایک پولیس موبائل اور 2رکشے بھی شامل ہیں۔