اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوم القدس کے موقع پر G-6/2 امام بارگاہ کے اطراف ٹریفک ڈائیورشن پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریلی صبح 09:00 بجے امام بارگاہ G-6/2 سے برآمد ہوگی۔ اس کے پیش نظر مختلف مقامات پر ڈائیورشنز کیے گئے ہیں:

 ۔کلثوم پلازہ فضل حق روڈ: ٹریفک کے لیے ڈائیورشن نافذ، شہری جناح ایونیو استعمال کریں۔ F-6 اور F-7 کے رہائشی پولی کلینک روڈ کا رخ کریں۔

۔ لقمان حکیم روڈ گلی نمبر 14: آنے والی ٹریفک کے لیے ڈائیورشن، شہری G-6 میونسپل روڈ اور صدر روڈ استعمال کریں۔

۔ سی ڈی اے ہسپتال امام بارگاہ G-6/2 کے مقام پر: ڈائیورشن، شہری G-6 صدر روڈ اور 7th ایونیو کا رخ کریں۔

۔ پولی کلینک کوارٹرز چوک لقمان حکیم روڈ: شہری G-6 میونسپل روڈ، صدر روڈ اور 7th ایونیو استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

۔ چائنہ چوک فضل حق روڈ: ٹریفک کی ڈائیورشن، شہری F-6 سروس روڈ اور شہید ملت روڈ کا استعمال کریں۔

۔ فضل حق روڈ سے آنے والی ٹریفک کے لیے متبادل راستہ شہید ملت روڈ مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ پولی کلینک کی نئی اور پرانی ایمرجنسی کے سامنے کسی بھی قسم کی گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شہری اسلام آباد میں ٹریفک کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس FM 92.4 سے اپڈیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ اقدامات شہریوں کی سہولت اور ریلی کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، اور پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر