معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس پاکستان میں منعقد ہونا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔

اسلام آباد میں چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام منعقدہ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور اس کے ثمرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اگلے 8 سے 10 ماہ میں بجلی کی قیمت 10 روپے یونٹ تک لائیں گے، وزیر توانائی نے خوشخبری سنادی

وزیر اطلاعات نے کہاکہ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کے 80 ہزار شہری شہید ہوگئے، اس حوالے سے علاقائی تعاون سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بھاری نقصان ہورہا ہے حالانکہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں ہمارا ایک فیصد بھی حصہ نہیں، اس لیے علاقائی تعاون موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے ایس سی او کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ عالمی امن کی بات کی ہے، آستانہ میں بھی فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کیا گیا، اب بھی ضروری ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر بات کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں امن اس وقت قائم ہوگا جب مشرق وسطیٰ میں طویل المدتی امن قائم ہو، دنیا کو ماننا ہوگا کہ نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حالات بدل رہے ہیں، پاکستان جلد دنیا کی 24ویں معیشت بن کر ابھرے گا، نائب وزیر اعظم

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کی وجہ سے ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی