مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ میرا ویڈیو بیان پارٹی پالیسی ہوتا ہے، جو بھی بیان دیا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آن بورڈ تھے۔ اپنے عہدے پر قائم ہوں، مجھے ہٹانے کے بارے میں ’ڈرامے بازیاں‘ میڈیا پر ہی دیکھی ہیں۔
میرا ویڈیو بیان پارٹی پالیسی ہے۔ اس پر وزیر اعلی آن بورڈ تھے۔
اپنے عہدے پر قائم ہوں۔
مجھے ہٹانے کے بارے میں “ڈرامے بازیاں” میڈیا پر ہی دیکھی ہیں۔
کوئ میرے بیان سے اظہار لا تعلقی کرتا ہے تو کرے۔
اس سے ہماری حلومت کے موقف پر فرق نہیں پڑتا
بیرسٹر سیف
ترجمان کے پی حکومت#11thHour pic.twitter.com/JmQyG7ReRs— Waseem Badami (@WaseemBadami) October 10, 2024
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر چلی ہیں، لیکن میں آپ سے ابھی بھی مشیر اطلاعات کے طور پر ہی گفتگو کررہا ہوں۔
مزیر پڑھیں: بیرسٹر سیف نے پی ٹی ایم جلسے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کا لائحہ عمل ظاہر کردیا
بیرسٹر سیف نے کہا کہ کوئی میرے بیان سے اظہار لا تعلقی کرتا ہے تو کرے، اس سے ہماری حکومت کے موقف پر فرق نہیں پڑتا۔ وزیر اعلیٰ سے متعلق جو میرے بیان تھے ان میں سے کوئی بھی میری ذاتی اسٹیٹمنٹ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ کا نمائندہ ہوں اور حکومت کو ریپریزنٹ کرتا ہوں۔ میری کوئی بھی بات یا کوئی بھی بیان چیف منسٹر اور پارٹی سے ہٹ کر ذاتی رائے پر مبنی نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ سازشی تھیوری ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کسی کے ساتھ ڈیل کی، بیرسٹر سیف
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے پارٹی میں انتشار پھیلے، لیکن یہی کہوں گا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ نظر نہیں رکھتا۔ لیکن اگر کوئی بھی میرے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے تو کرتا رہے اس سے میرے اور حکومتی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔