بیرسٹر سیف نے پی ٹی ایم جلسے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کا لائحہ عمل ظاہر کردیا

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ چوں کہ وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دے دیا ہے اس لیے اسے کسی سیاسی اجتماع یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: حقوق کے نام پر ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں، پی ٹی ایم کی سہولت کاری پر کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پی ٹی ایم ریاست اور آئین مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خیبر میں پی ٹی ایم کے اجتماع کے اعلان کے بعد دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کالعدم تنظیم نے اجتماع کی کوشش کی جس پر پولیس سے تصادم اور ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے فوری طور پر ضلع خیبر کے منتخب اراکین اسمبلی کو طلب کیا ہے اور ان کی ہدایت پر قبائلی عمائدین اور فریقین سے مسئلے کے پرامن حل کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ کے پی حکومت امن عامہ کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور اس کی ذمے دارے ہے کہ خیبر پختونخوا میں رہنے والے تمام لوگوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پر پابندی لگادی

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی کوشش ہے کہ اپنی نگرانی میں  معاملات کو جرگے کے پلیٹ فارم سے حل کیا جائے اور وزیراعلیٰ کی درخواست پر تمام فریقین کو جرگے میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں