وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 100 سالہ قدیم برگد کے درخت کو کٹنے سے بچا کر جلو فارسٹ پارک میں شفٹ کردیاگیا۔
’ پلانٹ فار پاکستان‘ پروگرام کے تحت اس درخت کی باقیات سے ایک ایکڑ کا جنگل جلو فارسٹ لاہور میں لگا دیا گیا ہے ۔
لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ کے ایجوکیشنل کمپلیکس میں لگا یہ درخت بوھڑ کا تھا۔
سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے عوام الناس کو اپیل کی کہ وہ درختوں کی حفاظت اوربحالی کو اپنی عادت بناٸیں اور اپنے بچوں کو ان کی حفاظت کرنے کی تربیت دیں۔
انہوں نے کہا کہ درخت بھی سانس لیتے ہیں، یہ بے شمار جانوروں کامسکن اور ایکوسسٹم کا اہم حصہ ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں درختوں کو کاٹنے سے اجتناب کیا جائے۔