سانحہ دکی، کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے دکی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 20 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے خلاف دھرنا دینے والے مظاہرین اور حکومت بلوچستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: دکی میں مزدوروں کا قتل، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

 مظاہرین اور حکومت بلوچستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق صوبائی حکومت مارے جانے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو 15 لاکھ ادا کرے گی، شدید زخمیوں کو 5 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

معاہدے کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور مزدوروں کی لاشیں ورثا کے سپرد کردیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے دکی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 20 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے، شہریوں نے مذکورہ افسوسناک واقعے کے بعد مزدوروں کی میتیں کوئٹہ خان کے باچا خان چوک پر رکھ کر دھرنا دے رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کان کنوں کی ہلاکت کیخلاف دکی شہر میں ہڑتال، مزدوروں کا لاشوں کے ہمراہ احتجاج

دکی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی تھی، شہریوں کا میتیں رکھ کر دھرنے کے دوران مطالبہ تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp