پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ پنجاب نے 3 دن کے لیے ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔ پابندی کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے سوموار 14 اکتوبر تک ہوگا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی

دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔ احکامات امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

صدر زرداری کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟