مہوش حیات اور ہنی سنگھ ایک ساتھ، میوزک ویڈیو کب آرہی ہے؟

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ مہوش حیات پاکستان میں ہی نہیں بلکہ اپنی اداکاری و پرفارمنس سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں، وہ مختلف بین الاقوامی پروجیکٹس میں بھی اپنی پرفارمنس کے جلوے بکھیرچکی ہیں۔ تاہم، آج کل مہوش حیات بھارتی ریپ اسٹار ہنی سنگھ کے ساتھ ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مشترکہ طور پر ایک پوسٹ شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے بھی دونوں ستاروں کو ایک ساتھ دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ’مہوش حیات خود بھی حیران ہوں گی‘، یویو ہنی سنگھ نے اداکارہ کو گلوکارہ بنا دیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں بھارتی ریپرہنی سنگھ مہوش حیات کے ہمراہ بیٹھے گانا گارہے ہیں، جبکہ انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے عندیہ دیا کہ مداحوں کو جس کا انتظار تھا وہ گھڑی آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو گرین بیگ گراؤنڈ کے ساتھ خوش گوار انداز میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر یہ اندازہ بھی ہوتا ہے کہ میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران یہ کلپ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ہنی سنگھ نے رواں سال جنوری میں مہوش حیات کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ  مہوش حیات زندہ دل انسان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اس پوسٹ کے بعد سے مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ دونوں فنکاروں کو کسی نئی میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ دیکھا جائے گا۔ تاہم، رواں سال مارچ میں انسٹا پوسٹ کے ذریعے ہنی سنگھ نے بتا دیا تھا کہ جلد ہی دونوں کو ایک ساتھ میوزک ویڈیو میں دیکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

 پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ویڈیو

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے