اسرائیل ’فاشسٹ‘ اور ’جینوسائیڈل‘ ملک قرار، نکاراگوا نے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ اور لبنان سمیت مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے بے دریغ حملوں اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرے جانے کیخلاف وسطی امریکی ملک نکاراگوا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نکاراگوا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ اب یہ تنازع لبنان تک پھیل چکا ہے جب کہ یمن، شام اور ایران کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے حملہ کیا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے، ایران نے جوابی دھمکی دیدی

اس سے قبل نکاراگوا کی کانگریس نے غزہ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر قرارداد منظور کی تھی۔

نکاراگوا کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کیے جانے کے ساتھ اسرائیلی حکومت کو ’فاشسٹ‘ اور ’جینوسائیڈل‘ بھی قرار دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نکاراگوا حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں مسلسل حملوں کے باعث سفارتی تعلقات ختم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ اور لبنان جنگ: اسرائیل کرنسی مسلسل تنزلی کا شکار، شرح سود میں اضافے کا امکان

یاد رہے کہ نکاراگوا نے مئی میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت جرمنی کو اسرائیل کی فوجی امداد سے روکے۔ لیکن عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp