حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ بیٹھے: فواد چوہدری

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’بات چیت ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بیٹھے، حکومت بیٹھے اور ہم بیٹھیں اور ایک دوسرے کو سپیس دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں‘۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قرارداد پر دستخط کرنے والے 12گھنٹوں میں اعلان لاتعلقی کریں ورنہ ان کیخلاف ریفرنس دائر کریں گے۔ قومی اسمبلی کے 372 ارکان میں سے 42 ارکان نے قرارداد منظور کی۔ قرارداد پر وزیراعظم، رانا تنویر اور خواجہ آصف نے دستخط کیوں نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگلے 48 گھنٹے میں ان پر ریفرنس دائر کریں گے۔ان 42 ممبران کا کوئی مستقبل نہیں، سب نااہل ہوں گے۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ کے ساتھ احترام کا تعلق ہے۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس منصور علی شاہ پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ سپریم کورٹ کے تمام ججز ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ دوسرے معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا۔ موجودہ قیادت کی وجہ سے پاکستان اس نہج تک پہنچا۔ انتخابات سے متعلق اسٹیبلشمنٹ اور حکمران ساتھ بیٹھیں رولز آف گیم طے کریں۔ بات چیت واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم الیکشن پر معاملات طے کر سکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے عمران خان کو نا اہل کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائی گئی لیکن نہ وہ نا اہل ہوئے نہ ہوں گے۔ پاکستان اور بیرون ملک پاکستانیوں کو یقین نہیں کہ معاشی سمت درست ہو گی۔ پاکستان سے 8 لاکھ افراد ملک چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے۔ 2 رکنی اور 3 رکنی بینچ عوام کے مسائل نہیں۔ مسائل کا حل صرف انتخابات ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا ’کل نیشنل سیکیورٹی کونسل کا جو اعلامیہ آیا اس میں کہا گیا کہ ہم دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہیں اس لیے الیکشن نہیں کروا سکتے۔ کہا گیا کہ 10 ملین ڈالرز بھی نہیں کہ انتخابات ہو سکیں۔ یہ بے شرمی کے ساتھ ڈھونڈورا پیٹ رہے ہیں کہ ہماری یہ حالت ہے‘۔

فواد چوہدری نے کہا ہم کس منہ سے کشمیر اور فلسطین میں ظلم کی بات کریں، ہماری پولیس بھی ایسا ہی کر رہی ہے۔ عمران خان نے سعودی عرب اور ایران تعلقات کی بحالی کی بات کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی