پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو ہٹانے کا فیصلہ، عہدے پر شعیب ملک کی نظریں؟

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ عثمان واہلہ سے ناراض ہے، اب اس عہدے کے لیے سابق کرکٹر کی تقرری کی جائے گی۔ ڈاکٹر نعمان نیاز نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹر شعیب ملک عثمان واہلہ کی جگہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سابق کپتان راشد لطیف کے یوٹیوب چینل (Caught behind) پر میزبان سے گفتگو میں ڈاکٹر نعمان نیاز نے بتایا کہ کرکٹر شعیب ملک، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کی جگہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند دن قبل سابق فاسٹ بولر اور پی سی بی کنسلٹنٹ وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کے درمیان سوشل میڈیا پر نوک جھوک ہوئی تھی، جب آل راؤنڈ اسامہ میر کے این او سی پر عثمان واہلہ اور وہاب ریاض نے ایک دوسرے پر لفظی وار شروع کیے تھے۔

مزید پڑھیں:’قومی ٹیم کی کامیابی کے سوا کچھ نہیں چاہتا‘، وہاب ریاض کا نیا بیان سامنے آگیا

وہاب ریاض نے اسامہ میر کو اجازت نامہ (این او سی) نہ دینے پر عثمان واہلہ کو کھری کھری سنائی تھیں کہ اسامہ میر نے این او سی کے لیے متعدد بار عثمان واہلہ سے رابطہ کیا تاہم عثمان واہلہ نے اسامہ میر کی درخواست کو نظر انداز کیا۔

عثمان واہلہ نے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ میر سے اس حوالے سے بات ہوئی اور وہ یکطرفہ الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

عثمان واہلہ کے جواب پر وہاب ریاض نے عثمان واہلہ کو سب کچھ سامنے لانے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ تمام اسکرین شاٹس اور ای میلز جھوٹ نہیں بولتے ہیں تمام اسٹوری بتاؤں گا۔ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، صرف اسی سوال کا جواب دیا جو پوچھا گیا تھا اور اگر کوئی اس کی تردید کرتا ہے تو میں تمام ثبوت انہیں فراہم کردوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

میر رضا علی کیس: قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل، ڈی این اے نمونے لیبارٹری ارسال، مبینہ آڈیو بھی وائرل

پرائز بانڈز رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم خبر، کمرشل بینکوں کے لیے نئی ہدایات جاری

ویلنگٹن میں پاک نیوزی لینڈ مذاکرات، تعلیم کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ، زراعت میں بھی روابط بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر