افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے افغانستان کے بعد ایران سے ملحقہ سرحد پر بھی راہداری نظام ختم کر کے اسے پاسپورٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے سرحدی تجارت اور کاروباری سرگرمیوں پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے2 ماہ کے اندر ایران بارڈر پر راہداری کے بجائے مکمل طور پر پاسپورٹ سسٹم نافذ کر دیا جائے گا اور بغیر پاسپورٹ کے آمد و رفت ممکن نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران سرحد پر تجارتی آمدورفت بحال، مقامی معیشت میں نئی جان پڑنے کی توقع

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت قانونی تجارت سے وابستہ افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تاہم اسمگلنگ، پوست کی کاشت اور غیر قانونی تجارت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 31 جنوری کے واقعات میں ملوث تقریباً 400 افراد میں سے 221 مارے جا چکے ہیں جبکہ قریباً 100 کو گرفتار کیا گیا ہے، اور نوشکی حملے کی مالی معاونت پوست کی کاشت سے حاصل کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرحدی اضلاع کے عوام کو سہولت دینے کے لیے مفت پاسپورٹ کے اجرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مالی معاونت فراہم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم اور بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کو 7 لاکھ روپے تک معاونت فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرحدی کشیدگی کے باعث پاک افغان بارڈر کی بندش سے افغانستان میں غذائی قلت

دوسری جانب کاروباری برادری نے خدشہ ظاہر کیا کہ سخت سرحدی شرائط، غیر منصفانہ ٹیکس ویلیو ایشن اور بارڈر پر تاخیر قانونی تجارت کے لیے رکاوٹ بن رہی ہے۔ چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے تفتان بارڈر کے اوقات کار میں توسیع، بزنس ٹرمینلز پر اشیا کی آمد و رفت میں آسانی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایران سرحد پر راہداری نظام کے خاتمے اور پاسپورٹ سسٹم کے نفاذ کا بنیادی مقصد اسمگلنگ کی روک تھام اور سرحدی نگرانی کو مؤثر بنانا ہے، تاہم اس فیصلے کے دوہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایک جانب اس سے غیر قانونی تجارت میں کمی اور ریاستی ریونیو میں اضافہ ممکن ہے، جبکہ دوسری جانب سرحدی علاقوں میں روزگار کا انحصار بڑی حد تک بارڈر ٹریڈ پر ہونے کے باعث مقامی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت سرحدی اضلاع کے عوام کو متبادل روزگار، آسان پاسپورٹ فراہمی اور قانونی تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس فیصلے کے مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ بصورت دیگر، سخت پابندیاں مقامی کاروباری سرگرمیوں میں کمی اور معاشی دباؤ کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ حکومت سکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری کے تحفظات کو بھی دور کرے تاکہ قانونی تجارت کو فروغ ملے اور سرحدی علاقوں کی معیشت مستحکم ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم