خیبر : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ، 2 اہلکار شہید

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے آئی ای ڈی دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے والوں میں نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللہ محسود شامل ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

ڈی جی ؔآئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایسی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔

 دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم نے بتایا کہ تحصیل باڑہ کے علاقے ملک دین خیل میں سیکیورٹی فورسز کی ایک ڈبل کیبن گاڑی کو مائن سے نشانہ بنایا گیا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی