عمران خان صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل میں معائنے کی رپورٹ جاری

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے اڈیالہ جیل میں ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر جاری کی ہے، جس کے مطابق وہ صحت مند ہیں اور کسی نئی میڈیکیشن کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی صحت کا معاملہ، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا بیرسٹر گوہر کے بیان سے عدم اتفاق

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا پمز اسپتال کے دو ڈاکٹروں نے معائنہ کیا ہے، اور رپورٹ میں بتایا ہے کہ وہ مکمل صحت مند ہیں۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کا بلڈ پریشر نارمل ہے، انہیں 5 روز سے بدہضمی کی شکایت تھی جس کے لیے وہ ادویات استعمال کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو گزشتہ کچھ ماہ سے ٹنی ٹس بیماری کی بھی شکایت تھی جس کی دوائیں وہ استعمال کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے عمران خان کا معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ اگر عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی جائے تو احتجاج کی کال واپس لے لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی صحت کا معاملہ، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا بیرسٹر گوہر کے بیان سے عدم اتفاق

حکومت نے پی ٹی آئی کو پیشکش کی تھی کہ سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعے ان کا معائنہ کرا دیا جائے گا، جس پر پی ٹی آئی نے یہ پیشکش قبول کرتے ہوئے احتجاج مؤخر کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp