این ڈی ایم اے کی 27ویں امدادی کھیپ فلسطین روانہ، 100 ٹن سامان بھیجا گیا

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ یہ 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی 27ویں کھیپ ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں دھند اور ملک بھر میں سرد موسم کی شدت، موٹر ویز بند، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

امدادی سامان بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کیا گیا۔ روانہ کی گئی کھیپ میں کمبل، ترپال، کپڑے اور خواتین کے لیے ضروری سامان کی کٹس شامل ہیں۔ اب تک 27 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی کل امداد کا مجموعی وزن 2627 ٹن ہو چکا ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں بلال یاسین تھے۔ تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران کے ساتھ حکومتی نمائندگان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ارکان بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی سفارتکاروں کا این ڈی ایم اے کا دورہ، سیلابی صورتحال اور امدادی اقدامات پر بریفنگ

حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘