بھارتی وزیر خارجہ سبرا منیم جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے، جہاں نور خان ائیر بیس پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا تھا۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر 9 سال بعد اسلام آباد آئے ہیں، وزیر خارجہ کی حیثیت سے ان کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل، وہ سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے پاکستان آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جے شنکر کی پاکستان آمد: شاید اب پاک بھارت تعلقات میں کچھ نرمی آجائے، بھارتی صحافی سہاسنی حیدر
گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ سہ پہر تقریباً ساڑھے 3 بجے پاکستان پہنچے تھے اور انہیں آج صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے ایس سی او اجلاس میں شریک ہونا تھا۔ جے شنکر پہلے ہی واضح کرچکے تھے کہ ان کے دورے کی نوعیت دوطرفہ نہیں ہے اور وہ صرف ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔
تاہم، پاکستان آمد سے لے کر ایس سی او اجلاس میں شرکت تک 18 گھنٹوں کے دوران جے شنکر نے خود کو اسلام آباد میں قائم بھارتی ہائی کمیشن تک محدود مگر مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے نہیں جارہا، جے شنکر کی دورہ پاکستان کے معاملہ پر وضاحت
اس حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر چند پوسٹس شیئر کی ہیں جن میں انہیں بھارتی کمیشن کے احاطے میں ہائی کمیشن کے عہدیداران کے ہمراہ چہل قدمی کرتے ہوئے اور پودا لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
An Arjuna sapling at @IndiainPakistan premises is another commitment to #Plant4Mother. #एक_पेड़_माँ_के_नाम pic.twitter.com/3Xx6prcmFm
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) October 16, 2024
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنی پوسٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’بھارتی ہائی کمیشن کے احاطے میں ارجن کا پودا لگایا جو دھرتی ماں کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔‘
A morning walk together with colleagues of Team @IndiainPakistan in our High Commission campus. pic.twitter.com/GrdYUodWKC
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) October 16, 2024
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے اپنی چہل قدمی کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور لکھا، ’بھارتی ہائی کمیشن کی ٹیم کے ہمراہ مارننگ واک کرتے ہوئے۔‘