شاندار فتح کے بعد پاکستانی باکسر محمد وسیم کی وطن واپسی، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مالٹا میں برازیلین حریف کو شکست دینے کے بعد وطن واپس آنے والے باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟

قبل ازیں صوبائی مشیر کھیل مینا مجید و دیگر اعلیٰ حکام نے محمد وسیم کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا تھا۔ اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد وسیم نے اپنے پرتپاک استقبال پر اظہار مسرت اور بلوچستان حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا۔

محمد وسیم کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، مشیر برائے کھیل مینا مجید بلوچ، سیکریٹری و ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے محمد وسیم کو پیشہ وارانہ سفر میں 13 مقابلے جیتنے پر مبارکباد دی۔

میر سرفراز بگٹی نے مایہ ناز باکسر سے کہا کہ آپ ہمارا فخر ہیں اور ہم آپ کو ہر ممکن معاونت کریں گے۔

وزارت کھیل کو سمری بھجوانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی محکمہ کھیل و ثقافت کو محمد وسیم کی معاونت کے لیے سمری بھیجوانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں کھلیوں کے میدان آباد اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کررہی ہے۔

ایئرپورٹ پر محمد وسیم کا پرتپاک استقبال

مالٹا میں برازیلین حریف کو شکست دینے کے بعد باکسر محمد وسیم کی کوئٹہ واپس پہنچ گئے۔

مزید پڑھیے: عالمی کراٹے کمبیٹ کے فاتح شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے استقبال کیا

صوبائی مشیر کھیل مینا مجید و دیگر اعلیٰ حکام نے محمد وسیم کا استقبال کیا۔
ایئر پورٹ پر میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے اپنے پرتپاک استقبال پر حکومت بلوچستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل قریب میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان لائیں گے۔

محمد وسیم نے کہا کہ وہ ورلڈ رینکنگ کی فائٹ جیتنے پر خوش ہوں۔

صوبائی مشیر کھیل مینا مجید نے کہا کہ بلوچستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ زیب کے بعد محمد وسیم نے بھی ملک کا نام روشن کیا ہے۔

مینا مجید نے کہا کہ نوجوانوں کو ہر لحاظ سے سپورٹ کیا جائے گا اور کھیلوں کے حوالے سے ان کی ہر ضرورت پوری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ یوتھ باکسنگ: عثمان وزیر کے 2 گھونسے، بھارتی حریف مقابلہ شروع ہوتے ہی ڈھیر

ان کا کہنا تھا کہ وسیم فزند  بلوچستان ہیں جنہوں نے صوبے کا نام روشن کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وسیم جیسے باصلاحیت کھلاڑی بلوچستان کا ایک مثبت رخ ہیں۔

مینا مجید نے کہا کہ وزیر اعلی کے احکامات کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp