جمائما خان کا سجل علی سے محبت کا اظہار

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے پاکستانی اداکارہ سجل علی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

جمائما نے سجل علی کے ایک انٹرویو کی ویڈیو شئیر کی جس پر لکھا کہ وہ سجل سے بہت پیار کرتی ہیں، اور وہ انتظار نہیں کر پا رہیں کہ لوگ سجل کو ان کی فلم میں دیکھیں۔

ویڈیو میں سجل علی کا جمائما کی نئی آنے والی کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس میں پاکستان کے کلچر کو اچھے انداز میں میوزک اور ڈائیلاگ کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈیوس کردہ فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ میں سجل علی اہم کردار میں نظر آئیں گی، جو 2023 جنوری میں ریلیز ہوگی۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں شبانہ اعظمی، للی جیمز اور شہزاد لطیف نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رومانوی کامیڈی فلم میں راحت فتح علی خان کے دو گانے بھی شامل ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ ایما تھومپسن بھی شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات بالی وڈ فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں،جبکہ فلم کی کہانی جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے جس کی کہانی برطانوی نژاد لڑکی اور پاکستانی نژاد لڑکے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟