گلوکارہ ریحانہ اور ریپر راکی کے گھر پر فائرنگ

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور بزنس وومن ریحانہ اور امریکی ریپر راکی کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی دوپہر ایک نامعلوم خاتون نے مبینہ طور پر سڑک کے دوسری جانب کھڑی گاڑی سے جوڑے کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ سفید رنگ کی ٹیسلا گاڑی سے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز گرفتار، وجہ کیا بنی؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ نے تقریباً دس گولیاں چلائیں جن میں سے ایک گولی گھر کی دیوار کے اندر جا لگی۔ واقعے کی اطلاع ایمرجنسی نمبر 911 پر دی گئی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

بعد ازاں پولیس نے ملزمہ کا سراغ لگا کر اسے ایک پارکنگ لاٹ سے گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتاری کے دوران کسی قسم کی مزاحمت یا مزید واقعہ پیش نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت ریحانہ گھر کے اندر موجود تھیں تاہم یہ واضح نہیں کہ راکی یا جوڑے کے تین بچے اس وقت گھر میں تھے یا نہیں۔

حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ مشتبہ خاتون نے اس گھر کو کیوں نشانہ بنایا اور آیا یہ فائرنگ خاص طور پر اس گھرانے کو نشانہ بنا کر کی گئی تھی یا کسی بڑے تنازعے کا حصہ تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کانگو میں ایبولا بے قابو، ہلاکتیں 1,300 سے تجاوز، وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگا

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

ویڈیو

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں