اسلام آباد: ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سمیت تمام شاہراؤں پر ٹریفک بحال

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں  کی آمد و رفت کے باعث بند کیے جانے والے ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سمیت اسلام آباد کی تمام شاہراؤں پر دو طرفہ ٹریفک بحال کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس: اسلام آباد کی کونسی شاہراہیں کس وقت ٹریفک کے لیے بند ہوں گی؟

واضح رہے کہ کل شام اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی تھی  کل بروز جمعرات شام تک غیر ملکی مہمانوں کی مکمل روانگی تک سرینگر ہائی وے پرمختلف اوقات میں ٹریفک روکی جائے گی لہٰذا اس دوران سرینگر ہائی وے کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

مزید پڑھیے: ایس سی او اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، تنظیم کی سربراہی روس کے سپرد

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ریڈ زون میں متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ سے داخلہ دیا جائے گا لہذا اس جانب غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔

ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے اسلام آباد پولیس کے ریڈیو ایف ایم 92.4 سنا یا پکار 15 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp