رمضان شوگرمل کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی کا فیصلہ محفوظ

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر مل کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے خلاف ریفرنس کی منتقلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔

احتساب عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا جائے، اینٹی کرپشن کی عدالت میں نیب ریفرنس کو منتقل کرنے پر اعتراض نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز شریف پارٹی سے کیوں ناراض ہیں؟

اس دوران عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی، وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے نمائندے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونے کی ہدایت کردی؟

عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21کروڑ 30لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

اس سے قبل 14فروری اور 19اپریل کو بھی رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی، جس میں حمزہ شہباز طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔ تاہم، وزیر اعظم کے نمائندے باقاعدگی سے پیش ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp