پی ٹی آئی نے اپنے عام اراکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ تاہم اس اجلاس میں میں تحریک انصاف کے ارکان محدود تعداد شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کے کم از کم 7 ارکان آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان محدود تعداد میں شریک ہیں، اس کی بڑی وجہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے عام ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکا کانا ہے۔

تاہم آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی قیادت بیرسٹر گوہر علی خان،عمر ایوب خان علی محمد خان، حافظ حامد رضا، ملک عامر ڈوگر، اسد قیصر اور جنید اکبر خان موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم کے لیے نمبر گیم، کون سے ارکان پارلیمنٹ ’اغوا یا لاپتا‘ ہیں؟

قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں ان 7 ارکان کے سوا اور پی ٹی آئی کا اور کوئی رکن موجود نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp