حکومت کے کم از کم 7 ارکان آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا کہ حکومتی بینچز سے کم از کم 7ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے، فی الحال تو 7 لوگ ہیں جن کا علم ہوا ہے لیکن زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ووٹ صرف ان کی کتابوں میں پورے ہیں۔ ہم سے تو انہوں نے اپنا مسودہ شیئر بھی نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم کا معاملہ: کیا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے نہ اپنے ممبران سے پوچھا، نہ ڈر کے مارے جواب دیا ہے۔ وثوق سے کہتا ہوں جب یہ بل لائیں گے تو ان کے ووٹ کم ہوں گے، 7حکومتی ایم این اے تو ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان ممبران سے ہمارا رابطہ نہیں ہے لیکن اتنا معلوم ہے کہ ان ممبران نے کہا ہے کہ نااہل ہو بھی جائیں لیکن ووٹ نہیں دیں گے۔ شاید بلاول بھٹو کو بھی علم ہوکہ ان کے اپنے ممبران ووٹ نہیں دے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج

انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر ہم اس چیز کے حق میں نہیں ہیں کہ پارٹی پالیسی کا انحراف کیا جائے، پارٹی پالیسی کے مطابق ہی ووٹ دینا چاہیے لیکن کچھ لوگ اگر نہیں دینا چاہتے تو اس بارے کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے بھی بیرسٹر گوہر کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی بندے ووٹ نہیں دیں گے اور وہ 7 سے زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی کے سبب پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی خریداری میں نمایاں کمی

لکی موٹرز کا چینی کمپنی ’جی اے سی‘ کے ساتھ اشتراک، ملک میں برقی گاڑیوں کی مقامی تیاری کا فیصلہ

صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ انتظامات مثالی بنانے کی ہدایت: کسی بھی کوتاہی پر زیرو ٹالرنس ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

ڈھاکہ: بچے کے قتل کے خلاف احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا

بنگلہ دیشی جیل خانوں میں گنجائش سے دگنے قیدی، متعدد مسائل شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

منفرد ریٹیل اسٹور جو ایک شاندار لائبریری بھی ہے

اکیلا سب کچھ نہیں کرسکتا، سعد رفیق، حدیقہ کیانی سمیت صاف لوگوں کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، اقرار الحسن

آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات: حکومت نے کن شرائط پر آمادگی ظاہر کی؟

کالم / تجزیہ

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی