پنجاب بھر میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، اس بنا پر صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق جاری نوٹیفیکیشن کا عکس

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ 2 دن کے لیے کیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp