بھارت کی جانب سے فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے پاکستانی فنکاروں کے نام ہٹانے کے معاملے پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی‘، بالی ووڈ میں واپسی کے امکان پر ماہرہ خان کا ردعمل، صارفین برہم
ماہرہ خان بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں ،تاہم ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اداکارہ کو فلم کے پوسٹر سے ہٹا دیا ہے۔
اس حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ میری تصویر ہٹانے پر مجھے ایک سیکنڈ کے لیے بھی برا نہیں لگا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لَو گورو’ کا ٹریلر جاری
اداکارہ نے کہا کہ انہیں اس حرکت کو دیکھ کر ہنسی آئی تھی۔ ’مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بہت چھوٹی چیز تھی، یہ کرنا ایک احمقانہ چیز تھی اور مجھے اس کے بارے میں برا نہیں لگا۔‘