الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 اکتوبر 2024 کو خبیر پختونخوا میں منعقد ہونے والے دوسرے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(EMCC) قائم کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹر میں عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت اَزالے کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا ہاؤس میں توڑ پھوڑ: آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، کے پی حکومت
الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کیے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیےگیے ہیں۔
عوام مذکورہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC) (سنٹر کے عملہ سے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے (EMCC) میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔
مزید پڑھیں:خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ
کنٹرول سینٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ فیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔ 19 اکتوبر تک EMCC میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شکایات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ سینٹر 20 اکتوبر سے پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے تک مسلسل کام کرے گا۔