نوشہرہ: زہریلی شراب نے 3 نوجوانوں کی جان لے لی

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوشہرہ کے علاقہ نظام پور میں شادی کی تقریب میں زہریلی شراب پینے سے 3 نوجوان ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے نظام پور توھا میں یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ وہاں کے رہائشی فیاض کے گھر شادی کی تقریب میں شریک دوستوں نے زہریلی شراب پی لی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پی کر 2 خواتین، ایک مرد ہلاک

زہریلی شراب پینے سے عاطف ولد الطاف ساکن کہو عمر 25 سال، لقمان ولد نوروز عمر 25 سال ساکن توھا اور آصف ولد عبدالرازاق عمر 25 سال ساکن اٹک ڈسو ہلاک ہوگئے۔

زہریلی شراب پینے سے 2 افراد الطاف ولد فقیر گل عمر 55 سال اور عالمگیر ولد مزید خان عمر 32 سال کی حالت تشویش ناک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp