آئینی ترمیم کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس: پی ٹی آئی کے کتنے اراکین حکومتی بینچوں اور لابی میں بیٹھے ہیں؟

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے جیتنے والے 9 ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ہوئے ہیں۔

پیر کو رات گئے تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے جیتنے والے 5 اراکین پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہیں، 4 کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں حکومتی لابی میں بٹھایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں شریک پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے جیتنے والے ار اکین میں مبارک زیب، عثمان علی، چوہدری الیاس، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی آزاد اراکین ایوان میں پہنچے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ہی حمایت یافتہ اراکین میں ریاض فتیانہ، زین قریشی، مقداد حسین اور اسلم گھمن حکومتی لابی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
ان ارکان کو بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران حکومتی لابی سے ایوان میں لا کر حکومتی بینچوں پر بٹھایا گیا۔

واضح رہے کہ حکومتی اراکین  کے دعوے کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے انہیں اپنے حمایت یافتہ اراکین کے علاوہ مزید محض 5 اراکین کی حمایت کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اپنے خطاب میں بھی مطالبہ کیا کہ یہ ہمارے جو لوگ حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہیں انہیں واپس اپوزیشن بینچوں پر بٹھایا جائے۔
قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے لیے حکومتی اتحاد کو 224 ووٹ درکار ہیں، جے یو آئی کے 8 اراکین کی حمایت کے ساتھ یہ تعداد 219 ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں